۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
افغانستان

حوزہ/ جمعے کے روز افغانستان کے صوبہ بغلان کے شہر پل خُمری میں شیعہ مسجد میں دھماکہ ہوا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا، یہ دھماکہ نماز کے دوران کیا گیا جس میں کم از کم 30 افراد شہید اور 50 زخمی ہو گئے، اس سے قبل شہداء کی تعداد 17 بتائی گئی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں امن و سلامتی کے قیام کے باوجود وہاں دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں، کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے افغانستان کے صوبہ بغلان کے شہر پل خمری کی ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت کی ۔

جمعے کے روز افغانستان کے صوبہ بغلان کے شہر پل خُمری میں شیعہ مسجد میں دھماکہ ہوا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا، یہ دھماکہ نماز کے دوران کیا گیا جس میں کم از کم 30 افراد شہید اور 50 زخمی ہو گئے، اس سے قبل شہداء کی تعداد 17 بتائی گئی تھی۔

افغانستان میں جمعہ کو نماز کے دوران ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے ایسے حالات میں ہوئے ہیں جب طالبان کا دعویٰ ہے کہ پورے ملک میں سلامتی اور امن قائم ہو گیا ہے، اس سے پہلے بھی طالبان کے دور میں افغانستان میں شیعوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی دہشت گردگروپ نے افغانستان کے شہر پل خمری میں مسجد امام زمان (عج)میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .